Sunday 8 December 2013

وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے بزنس لون اسکیم


وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے بزنس لون اسکیم







08-12-2013 01:54 PM

کراچی …اگر آپ بھی وزیراعظم کی قرض اسکیم کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس کے اہم نکات اور شرائط جان لیں ، وہ کیا ہیں۔ پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم پیر سے شروع ہورہی ہے، مقررہ بینکوں میں درخواست فارم، ناقابل واپسی سو روپے کے ساتھ جمع کروائے جاسکیں گے ، درخواست فارم میں تحریر اہم نکات و شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بینک مقررہ اوقات میں یا جب مناسب سمجھے ، درخواست گزار کے مقررہ اکاوٴنٹ یا اس کے کسی دوسرے اکاوٴنٹ سے درخواست گزار کو نوٹس دیئے بغیر واجب الادا رقم نکال سکتا ہے۔ ویسے تو وزیراعظم نے اعلان کیاہے کہ یہ قرض نوجوانوں کو آٹھ فیصد شرح سود پر دیا جائے گا ، لیکن درخواست فارم میں درج شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اگر حکومت پاکستان مارک اپ میں دی گئی رعایت کو قرض کی مدت کے دوران کسی بھی وجہ سے واپس لیتی ہے تو قرض لینے والا نئی شرح کے مطابق قرض کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔ قرض کے لیے درخواست دینے والے کو دو ریفرنس کے علاوہ ایک ضمانتی بھی مہیا کرنا ہوگا ، اور آپ کی ضمانت وہی شخص دے سکے گا جو گریڈ پندرہ یا اس سے اوپر کا سرکاری ملازم ہو یا پھر آپ کے مانگے گئے قرض کا ڈیڑھ گنا اس کے پاس ہونا چاہئے ، جس کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ درخواست کے ساتھ فراہم کرنا ہوگی ۔

News Source: Geo News