Sunday 8 December 2013

پشاور ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کیخلاف ہڑتال کا پانچواں دن


پشاور ڈاکٹر امجد تقویم کے اغوا کیخلاف ہڑتال کا پانچواں دن







08-12-2013 02:04 PM

پشاور…ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں آج پانچویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر آج مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال پر ہیں۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسپتال سے کئی مریض ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مایوس واپس جانے لگے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے کئی آپریشن بھی ملتوی کردیئے گئے۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ہڑتال کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

News Source: Geo News