Sunday 8 December 2013

پنجاب میں شفاف بلدیاتی الیکشن ہوئے توپیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے، یوسف رضا گیلانی


پنجاب میں شفاف بلدیاتی الیکشن ہوئے توپیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے، یوسف رضا گیلانی







2013-12-08 T 08:47:22 GMT

ملتان سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شفاف بلدیاتی الیکشن ہوئے توپیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کی نگرانی میں صوبے میں غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا آگاز کردیا گیا ہے کیونکہ صوبے بھر میں امیدواروں کو مد نظر رکھ کر پنجاب حکومت کے وزرا نے حلقہ بندیاں کرائی ہیں جسے کسی بھی طرح منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا اوراگر شفاف بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ہے اور کئی مقامات پر خواتین کو بھی حق رائے دہی کے استعمال سے روکا گیا جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی یوتھ بزنس لون اسکیم مونگ پھلی کے دانے کے برابر ہے، اس قدر کم رقم سے اسکیم نہیں بنائی جاسکتی۔

News Source: Express News