Sunday 8 December 2013

نیٹوسپلائی کی بندش کیلئے دھرنا کامیاب رہا،لیاقت بلوچ


نیٹوسپلائی کی بندش کیلئے دھرنا کامیاب رہا،لیاقت بلوچ







08-12-2013 01:48 PM

گوجرانوالہ… جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بندش کے لیے دھرنا کامیاب رہا، امریکا نے خود ہی سپلائی روٹ تبدیل کرلیا ۔ گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں مقامی اسکول کے بچوں کی اسپورٹس گالہ تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک دراصل ملک کے خفیہ ادارے دہشت گردی روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں ایک ماسٹر پلان کے تحت فریقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے خلا دھرنا کامیاب رہا ، امریکا نے خود ہی سپلائی بند کرکے روٹ تبدیل کر لیا ہے، اگر دوبارہ نیٹو سپلائی کے لیے روٹ کھولا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

News Source: Geo News