Sunday 8 December 2013

بھارت کی چار ریاستوں میں انتخابات،اپوزیشن جماعت بی جے پی نے میدان مار لیا


بھارت کی چار ریاستوں میں انتخابات،اپوزیشن جماعت بی جے پی نے میدان مار لیا







Sunday December 08, 2013 01:16PM

ممبئی بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعت بی جے پی نے میدان مار لیا، پندرہ سال سے دلی کی وزارت اعلی کے منصب پر فائز کانگریس کی شیلا ڈکشت بھی اپنی ہار کے بعد مستعفی ہو گئی ہیں۔ بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریاست دلی میں اپوزیشن جماعت بی جے پی بتیس نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ عام عوام پارٹی انتیس سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور حکمران جماعت کانگریس صرف آٹھ سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ راجھستان میں بی جے پی نے ایک سو چوالیس سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ کانگریس صرف تیس سیٹیں حاصل کر سکی۔مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی بی جے پی کو واضح برتری حاصل ہے۔دوسری طرف کانگریس سے تعلق رکھنے والی دلی کی وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشت اپنی سیٹ ہارے کے بعد وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں ، کانگریس نے تین ریاستوں میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے۔

News Source: Dunya