Sunday 8 December 2013

بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ الیکشن کمیشن کو جاتا ہے،وزیراعلی بلوچستان


بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ الیکشن کمیشن کو جاتا ہے،وزیراعلی بلوچستان







Sunday, 08 December 2013 13:04

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے مسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ الیکشن کمیشن کو جاتا ہے۔ الیکشن کے کامیاب انعقاد پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلدیاتی انتخابات کرانے میں تعاون پر تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بغیر جمہوری عمل مکمل نہیں ہوتا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کرائے۔ وزیراعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران امن برقراررکھنا ان کا کام تھا ،نتائج کے حوالے سے تمام امور الیکشن کمیشن دیکھ رہا ہے۔

News Source: ARY News