Sunday 8 December 2013

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری رول ماڈل ہیں،نامزد چیف جسٹس


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری رول ماڈل ہیں،نامزد چیف جسٹس







08-12-2013 01:12 PM

اسلام آباد…نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا ہے کہ آئین سے انحراف اور کرپشن برداشت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جسٹس جیلانی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ان کے رول ماڈل ہیں۔جنگ، جیو اور دی نیوز کے نمائندوں عبدالقیوم صدیقی اور احمد نورانی سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے مقدمات ان کا پسندیدہ ترین موضوع ہے۔ ملک میں شرح خواندگی بہت کم ہے، لوگوں کو اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہے۔ حکمرانی کے مسائل بھی سنگین ہیں اور یہ باتیں عوامی مفاد میں مقدمات کی اہمیت کو کئی گنا بڑھادیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کا اس سے قبل ایک سیمینار میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ کے لیے رول ماڈل ہوں گے۔11 دسمبر 2013 کو افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔

News Source: Geo News