Sunday 8 December 2013

عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ؛ پاکستان کی امید کی آخری کرن محمد سجاد بھی شکست کھا گئے


عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ؛ پاکستان کی امید کی آخری کرن محمد سجاد بھی شکست کھا گئے







2013-12-08 T 08:06:36 GMT

لیٹویا عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی امید کی آخری کرن محمد سجاد بھی سیمی فائنل میں ہار گئے۔ لٹویا میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد سجاد کو چین کے زاوٴ زنٹونگ نے بیسٹ آف 13فریم پر مشتمل میچ میں ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد 5کے مقابلے میں 7فریمز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ واضح رہے کہ عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی جانب سے دفاعی چیمپیئن محمد آصف کے علاوہ محمد سجاد ، محمدآصف، شاہد آفتاب اورعمران شہزاد نے شرکت کی تھی لیکن محمد سجاد کے علاوہ کوئی بھی کیوئسٹ آخری فائنل 4 میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

News Source: Express News