Sunday 8 December 2013

ڈیرہ غازی خان نہر میں ڈوبنے والے افرادکی تلاش کا کام جاری


ڈیرہ غازی خان نہر میں ڈوبنے والے افرادکی تلاش کا کام جاری







Sunday, 08 December 2013 13:56

ڈیرہ غازی خان میں ڈی کینال میں چنگچی رکشہ گرنے سے ڈوبنے والے چھ بچوں اور تین خواتین کو بائیس گھنٹے گذر نے بعد بھی نکالا نہیں جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو لاشوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز شاہ علی والا کا رہائشی ایک خاندان رکشے میں سوار کر کے اپنے عزیز کے گھر جارہا تھا۔ کہ ڈی جی کینال کے پل سے تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث نہر میں جا گرا۔ رکشے میں سوار ایک بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا تھا, عینی شاہدین کے مطابق پل پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کی بنا رکشہ نہر میں جاگرا تھا۔

News Source: ARY News