Sunday 8 December 2013

فلم شعلےسےشہرت کی بلندیوں کوچھونےوالےایکشن ہیرودھرمندر


فلم شعلےسےشہرت کی بلندیوں کوچھونےوالےایکشن ہیرودھرمندر







2:01:04 PM اتوار, 8 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ ممبئی : فلم شعلے سے شہرت کی بلندياں چُھونے والے بالی ووڈ کے ايکشن ہيرو دھرمندر اٹھہتر برس کے ہوگئے۔ کئی کرداروں کو امر کرنے والے دھرمندر آج بھی بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں۔ بالی ووڈ ايکش ہيرو دھرمندر آٹھ دسمبر انيس سو پينتيس کو پيدا ہوئے، انيس سو پچھتہر ميں ريلیز ہونے والی ان کی فلم شعلے نے ہر طرف ایسی دھوم مچائی کہ ان کے مکالمے زبان زدعام ہوگئے۔ فلم شعلے کی شوٹنگ کے دوران ہی ڈريم گرل ہيما مالنی کے عشق ميں گرفتار ہوئے اور انيس سو اسی ميں ان سے شادی کرلی۔ دھرمندر کے دو بيٹے سنی ديول ، بوبی ديول اور بيٹی ايشا ديول بھی فلم انڈسٹری ميں اپنے کام کا لوہا منوا چکے ہيں۔ دھرمندر نے اپنے طويل کيرئير کے دوران درجنوں ہٹ فلميں ديں۔ ان کی مقبول فلموں ميں شعلے، لائف ان آ ميٹرو، اپنے، اوم شانتي اوم، گھائل اور يملا پگلا ديوانہ شامل ہيں۔ دھرمندر 2004 ميں ہونے والے عام انتخابات مين ممبر پارليمنٹ بھی منتخب ہوئے، انہیں شاندار خدمات پر پدما بھوشن، فلم فئير لائف ٹائم اچيومنٹ ايوارڈ اور نيشنل فلم ايوارڈ سميت کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ سماء

News Source: Samaa