Sunday 8 December 2013

صدر ممنون حسین نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے


صدر ممنون حسین نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے







08-12-2013 01:25 PM

اسلام آباد…صدر مملکت ممنون حسین جنوبی افریقا کے آنجہانی صدرنیلسن منڈیلاکی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ صدرممنون حسین آج جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ صدر مملکت اپنے دورہ جنوبی افریقا میں مختلف عالمی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کا آغاز 8 دسمبر سے ہوگا۔ امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما سمیت بڑی تعداد میں عالمی رہنماآخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

News Source: Geo News