Sunday 8 December 2013

دنیا نیوز کی سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار


دنیا نیوز کی سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار







Sunday December 08, 2013 07:37AM

دنیا نیوز نے سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار رکھی، بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سب سے پہلے دینا شروع کیے اور ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ مکمل ہوتے نتائج سے آگاہ کیا۔ دنیا نیوز بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں ہرجگہ سب سے پہلے نظر آیا۔ پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہو یا ہنگامہ آرائی، دھاندلی کے خلاف احتجاج سے لے کر کامیابی کے جشن تک دنیا نیوز نے ہر لمحے کی کوریج کی۔ پولنگ کا عمل ختم ہوتے ہی دنیا نیوز نے سب سے پہلے چمن کے دو اور ڈیرہ مراد جمالی کے ایک وارڈ کا مکمل نتیجہ دیا۔ اس کے بعد قلعہ عبداللہ کی میونسپل کمیٹی کا مکمل نتیجہ بھی دنیا نیوز نے سب سے پہلے ناضرین تک پہنچایا۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں دنیا نیوز نے پھر ثابت کر دیا کہ دنیا تیز ہے۔

News Source: Dunya