Sunday 8 December 2013

پولیس کے چھاپے سات ملزمان گرفتارچارگاڑیاں اوراسلحہ برآمد


پولیس کے چھاپے سات ملزمان گرفتارچارگاڑیاں اوراسلحہ برآمد







Sunday, 08 December 2013 14:13

کراچی میں لیاری کے علاقے بہار کالونی اور رانگڑ محلہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر کے چار گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، گلستان کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت مشتاق کے نام سے کی گئی جبکہ رانگڑ محلے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ،رات گئے گلستان کالونی میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں متعدد افراد کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جب متاثرہ علاقے میں پہنچے تو جرائم پیشہ افراد اور اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔۔۔۔۔۔ مقابلے کے دوران کسی جانی نقصان یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کورنگی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ۔کارروائی کے دوران تین گاڑیوں میں تحویل میں لے لیا گیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جوہر موڑ کے قریب رہائشی فلیٹ پر چھاپے کے دوران رینجرز نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا۔ ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

News Source: ARY News