Sunday 8 December 2013

بلوچستان بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن سیل کو 221شکایات موصول ہوئیں


بلوچستان بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن سیل کو 221شکایات موصول ہوئیں







Sunday December 08, 2013 02:17PM

کوئٹہ بلوچستان میں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کے شکایات سیل کوصوبے بھر سے 221شکایات موصول ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں سے الیکشن کمیشن شکایات سیل کو موصول ہونے والی زیادہ ترشکایات پولنگ میں تاخیراوربیلٹ پیپرز پرانتخابی نشان واضح نہ ہونے کے متعلق تھیں جبکہ کئی علاقوں سے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ ڈالنے کی شکایات بھی موصول ہوئی۔الیکشن کمشین کوشکایات جمع کروانے کا تناسب شہری علاقوں میں ہی زیادہ رہا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کوصوبے بھر میں کہیں بھی ووٹرز کو روکنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

News Source: Dunya