Sunday 8 December 2013

بھارت،5ریاستوں کےالیکشن،بی جےپی آگے،کانگریس چاروں شانےچت


بھارت،5ریاستوں کےالیکشن،بی جےپی آگے،کانگریس چاروں شانےچت







1:32:49 PM اتوار, 8 دسمبر 2013

ویب ڈیسک: نئی دہلی : بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، تاہم ابتدائی نتائج اور اطلاعات کے مطابق بی جے پی سب سے آگے ہے۔ دو اہم اور بڑی ریاستوں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے زبردست کامیابی حاصل کی، راجستھان کے وزیراعلیٰ اور کانگریس کے رہ نما اشوک گہلوت نے راجستھان میں اپنی ہار تسلیم کرلی۔ دارالحکومت دہلی میں ایک نوزائیدہ پارٹی یعنی عام آدمی پارٹی کا جادو چلا لیکن ابھی بھی بی جے پی سب سے آگے ہے۔ برسر اقتدار اور حکمراں جماعت کانگریس کو لوگوں نے مسترد کر دیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مدھیہ پردیش کی230 نشستوں میں145سیٹوں پر جماعت بی جے پی کو برتری حاصل ہے، جب کہ 59 سیٹوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ مدھیہ پردیش راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم کے علاوہ دارالحکومت دہلی میں بھی اسمبلی انتخابات منعقد کیے گئے۔ نئی وارد جماعت عام آدمی پارٹی نے امید سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں کل 70 سیٹیں ہیں اور جہاں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، 24 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی جب کہ نو سیٹوں پر کانگریس اور 34 سیٹوں پر بی جے پی آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان رہا، ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق کانگریس 44 سیٹوں سے آگے ہے، جب کہ بی جے پی بھی 44 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔ راجستھان میں کل 200 اسمبلی سیٹیں ہیں اور وہاں بھی مقابلہ برسراقتدار جماعت کانگریس اور بی جے پی کے ہی درمیان ہے۔ راجستھان میں بی جے پی 136 پر جبکہ کانگریس 30 سیٹوں پر آگے ہے۔ سماء

News Source: Samaa