Sunday 8 December 2013

صدرممنون آنجہانی لیڈر منڈیلا کی آخری رسومات میں شریک ہونگے


صدرممنون آنجہانی لیڈر منڈیلا کی آخری رسومات میں شریک ہونگے







2:19:49 PM اتوار, 8 دسمبر 2013

ویب ڈیسک: اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین جنوبی افریقا کے آنجہانی لیڈر اور صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ صدر ممنون حسین آج جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ صدر مملکت اپنے دورہ جنوبی افریقا میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کا آغاز 8دسمبر سے شروع ہوگئی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما سمیت بڑی تعداد میں عالمی رہنما آنجہانی لیڈر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ سماء

News Source: Samaa