Sunday 8 December 2013

نندی پور پاور پراجیکٹ پر رات دن کام ہو رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب


نندی پور پاور پراجیکٹ پر رات دن کام ہو رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب







08-12-2013 02:30 PM

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پر رات دن کام ہو رہا ہے، اپریل یا مئی میں ایک ٹرمینل سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔لاہورمیں والٹن روڈ پرلینڈ ریکارڈ پروجیکٹ سینٹرکا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے، توانائی کے بحران پرقابوپانے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، نندی پور پاور پروجیکٹ پر رات دن کام ہو رہا ہے،آئندہ سال اپریل یا مئی میں ایک ٹرمینل سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہتر نظام لانے کیلئے پہلے لیڈر شپ کو مثال قائم کرنا ہو گی،کرپشن کا خاتمہ ان کی پہلی ترجیح ہے، پٹواری کلچرکے خاتمے کیلئے کمپیوٹرائزڈلینڈ ریکارڈ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے عام آدمی کو پٹواری کی کرپشن سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پٹواری نہیں بلکہ پٹواری مافیا کے خلاف ہیں، اس مائنڈ سیٹ کی تبدیلی کیلئے پٹواری کا نام بدل کرسروس سینٹرآفیسرز اور تحصیلدار کا نام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رکھ دیا، پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ 2014 ء کے آخرتک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھاکہ 6 سال کے دوران پٹواریوں کی بھرتی کیلئے بہت سی سمریاں آئیں،لیکن انہوں نے ایک پٹواری بھرتی نہیں کیا۔

News Source: Geo News