Sunday 8 December 2013

فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے چین کے نشانے پر


فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے چین کے نشانے پر







1:21:06 PM اتوار, 8 دسمبر 2013

اسٹاف رپورٹ بیجنگ : چین کی فضائیہ نے مشرقی فضائی حدود میں مشقیں کی، جس میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشرقی بحیرہ چین کی فضاوں میں پرواز کرتے لڑاکا طیارے ، فضائی مشقوں میں شریک ہیں، یہ چین کا نیا دفاعی زون ہے، جہاں ماہر پائلٹس نے جدید طیاروں سے ہدف کو نشانہ بنانے کا مظاہرہ کیا۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بھرپور طاقت کے مظاہرے کے علاوہ ، فضایہ کے تعاون کے طریقوں کی مشقیں بھی کی۔ چین کی جانب سےفضائی نگرانی اور دفاعی زون کے قیام کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا، ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفیکیشن نامی اس زون میں وہ جزائر بھی شامل ہیں جن پر چین اور جاپان کے درمیان تنازعہ چل ہے۔ سماء

News Source: Samaa