Thursday 8 August 2013

20130808114007703


کوئٹہ تبلیغی مرکز میں فائرنگ، دس افر ا د جاں بحق ،30 سے زائد زخمی



08-08-2013 11:40 PM

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تبلیغی مرکز میں فائرنگ کے واقعہ میں دس افر ا د جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر جامعہ فا روقیہ میں جونہی نماز عید ختم ہوئی اور نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے تو اچانک پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور انکے گارڈ ز پر فائرنگ کر دی اس اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا جس کی زد میں آکر نمازیوں اور وزیر کے گارڈز سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم معجزانہ طور پر سابق وزیر اس حملہ میں محفوظ رہے واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول اور کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تاحال بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹیئرکور نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

News Source: Geo News
View Orignal: Post