Thursday 8 August 2013

20130808113439703


دہشت گردی کی دھمکی، امریکا نے لاہور قونصل خانے کا عملہ واپس بلالیا



08-08-2013 11:34 PM

واشنگٹن…امریکا نے دہشت گردی کی دھمکی کے بعد لاہور میں اپنے قونصل خانے کے زیادہ تر عملے کو واپس بلالیا ۔واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کے سینئر حکام نے ایک امریکی ٹی کو بتایا کہ امریکا نے دہشت گردی کی دھمکی کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے جمعرات کو لاہور قونصل خانے کے ایمرجنسی اسٹاف کے سواتمام اسٹاف کو فوری انخلا کا حکم دیا ہے۔ سفارتی عملہ اسلام آبادمنتقل ہوگیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی سفری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے یہ وارننگ لاہور قونصل خانے پر حملہ اور پاکستان میں امریکی شہریوں پر حملہ کی دھمکی کے بعد جاری کی گئی ہے ۔سفری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مقامی اور غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس دھمکی کا تعلق امریکی شہریوں اور سفارت خانوں کے دی جانے والی اس دھمکی سے ہے ،جس کے بعد مشرق وسطیٰ،ایشیا اور افریقہ میں سفارتی دفاتر بند کردئے گئے ہیں۔

News Source: Geo News
View Orignal: Post