Thursday 8 August 2013

20130808113820437


اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور میں آج بارش کا امکان



Friday August 09, 2013 11:37AM

لاہور ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں، صبح کے وقت بعض مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم دلکش ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

News Source: Dunya
View Orignal: Post