Sunday 8 December 2013

پنجاب کا تمام لینڈ ریکارڈ 2014ء تک کمپیوٹرائز کر دیں گے،شہباز شریف


پنجاب کا تمام لینڈ ریکارڈ 2014ء تک کمپیوٹرائز کر دیں گے،شہباز شریف







Sunday December 08, 2013 01:06PM

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹواریوں کے خلاف نہیں،پٹواری مافیا کو ختم کرنا چاہتا ہوں،2014 تک پنجاب کی زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا.انھوں‌ نے کہا کہ زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے لیے تمام افراد کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔کرپشن ختم کر دیں گے لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی،پراجیکٹ کو دن رات کام کر کے مکمل کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی نظام ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔عوامی تعاون بھی ضروری ہے.

News Source: Dunya